17 اکتوبر، 2016، 9:02 AM

موصل کی آزادی کے لئے عراقی فورسز کی کارروائی کا آغاز

موصل کی آزادی کے لئے عراقی فورسز کی کارروائی کا آغاز

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے فرمان کے بعد عراقی فورسز نے موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے فرمان کے بعد عراقی فورسز نے موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد عراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ فورسز نے موصل پر بمباری کا آغاز کردیا ہےعراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ کو عوامی رضاکار تنظیم حشد الشعبی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ حشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں داعش دہشت گردوں کے مورچوں کو تباہ کردیا ہے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر عراقی فوج کے اعلی کمانڈر نے موصل کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں اور گھروں سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں۔ موصل کو آزاد کرانے کے لئے حملہ تین طرف سے شروع کیا گيا ہے عراقی فورسز نے داعش کو رصد پہنچانے کا راستہ بھی کاٹ دیا ہے۔ داعش کو ترکی کے ذریعہ امداد مل رہی ہے ترکی نے داعش کی مدد کے لئے اپنے سیکڑوں فوجی عراقی علاقہ بعشیقیہ میں متعین کررکھے ہیں۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے موصل کی جلد آزادی کی امید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی عراقی عوام کے باہمی اتحاد و یکجہتی کا مظہر قرار پائے گی۔

News ID 1867642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha