27 ستمبر، 2016، 3:45 PM

سویڈن کے 4 زائرین نے حرم رضوی میں اسلام قبول کرلیا

سویڈن کے 4 زائرین نے حرم رضوی میں اسلام قبول کرلیا

سویڈن کے 4 زائرین نے حضرت امام رضا علیہ اسلام کے حرم میں پہلی بار زیارت کے دوران اسلام قبول کرکے مذہب شیعہ اختیار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آستان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن کے 4 زائرین نے حضرت امام رضا علیہ اسلام کے حرم میں پہلی بار زیارت کے دوران اسلام قبول کرکے مذہب شیعہ اختیار کرلیا ہے۔ سویڈن کے 4 زائرین میں سے ایک زائر بنام لیف یونس اپلگرن نے دین اسلام قبول کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مسلمان ہونے کا ایک سبب میری بیوی تھی  جو گذشتہ سال مسلمان ہوگئی تھی اور اس نے میرے مسلمان ہونے میں بہت مدد فراہم کی۔
اس  نے کہا:میں پولیس کے محکمہ میں آفیسر ہوں اور میری کوشش ہے کہ جوانوں کو زندگی کےصحیح راستہ کی طرف ہدایت و راہنمائی کروں اور اس راہ میں مجھ پر بہت زیادہ عنایات ہوئی ہیں۔
اس نے کہا کہ مذہب شیعہ اختیار کرنے کے بعد اسے بہت سکون اور اطمینان حاصل ہوا ہے مذہب شیعہ ہی ایک ایسا مذہب ہے جو انسان کے اندر حقیقی انقلاب پیدا کرتا ہے۔

News ID 1867213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha