23 ستمبر، 2016، 12:23 PM

نیویارک میں شام میں جنگ بندی سے متعلق اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر ختم

نیویارک میں شام میں جنگ بندی سے متعلق اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر ختم

شام میں جنگ بندی سےمتعلق نیویارک میں ہونے والا انٹرنیشنل سپورٹ گروپ کااجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے روس اور امریکہ شام میں جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق نہ کرسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی سےمتعلق نیویارک میں ہونے والا انٹرنیشنل سپورٹ گروپ کااجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے روس اور امریکہ شام میں جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق نہ کرسکے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور دہشت گردوں نے سات روزہ جنگ بندی کا معاہدہ توڑ دیا ہے ۔ امریکہ خود اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل نہیں کرتا لیکن دوسروں سے عمل کروانے کی کوشش کرتا ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں ۔ شام میں امن کے لئے امیرکہ کو سنجیدہ اقدام اٹھانے چاہییں اور دہشت گردوں کی حمایت بند کردینی چاہیے۔

News ID 1867112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha