مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریو میں جاری پیرالمپکس 2016 میں ایرانی سائیکلسٹ مردوں کی C4/C5 ریس میں تصادم کے بعد پڑنے والے دل کے دورے کے سبب جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایران کے شہر شیراز سے تعلق رکھنے والے بہمن گلبرنژاد کو ہسپتال منتقل کرنے سے قبل فوری طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایران کی نیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے 48 سالہ ایتھلیٹ کی موت کا اعلان کردیا ہے۔ ریو ڈی جنیرو میں جاری پیرالمپکس میں اس ریس کا آغاز پونٹل سے ہوا جس میں گروماری سرکٹ بھی شامل تھا جسے ریو اولمپکس میں روڈ ریسز کیلئے شامل کیا گیا تھا۔بہمن بدھ کو ٹائم ٹرائل میں 14ویں نمبر پر موجود تھے اور انہوں نے 2012 پیرالمپکس میں بھی شرکت کی تھی اور ریو گیمز میں ایران کی نمائندگی کرنے والے واحد سائیکلسٹ تھے۔ ایران کی نیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل پیرالمپکس کمیٹی انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ بہمن گلبرنژاد مقابلے کے دوران پیش آنے والے حادثے کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریو 2016 کے صدر کارلوس نزمان نے کہا کہ یہ کھیل اور پیراالمپکس کیلئے انتہائی بری خبر ہے۔ ہماری دل اور دعائیں بہمن کے اہل خانہ، ان کی ٹیم اور ایران کے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس حادثے کے بارے میں ایرانی قوم کو جوابدہ ہیں اور ہم نے اس حادثے کی تحقیات کا آغاز کردیا ہے۔
![ریو میں ایرانی سائیکلسٹ تصادم کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ریو میں ایرانی سائیکلسٹ تصادم کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق](https://media.mehrnews.com/d/2016/09/17/3/2211976.jpg?ts=1486462047399)
برازیل کے شہر ریو میں جاری پیرالمپکس 2016 میں ایرانی سائیکلسٹ مردوں کی C4/C5 ریس میں تصادم کے بعد پڑنے والے دل کے دورے کے سبب جاں بحق ہو گئے ہیں۔
News ID 1866996
آپ کا تبصرہ