مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فورسز نے خلیج فارس میں امریکہ کے دو جاسوس طیاروں کو شدید انتباہ جاری کیا جس کے بعد وہ ایرانی فضا میں داخل ہونے سے منصرف ہوگئے۔
امریکی فوجی حکام نے فیکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جاسوس طیارے ایران کی فضائی حدود کے قریب پرواز کررہے تھے جنھیں ایران نے مار گرانے کی دھمکی دی جس کے بعد امریکی جاسوس طیارے ایران کی فضائی حدود سے دور ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایران اس سے قبل امریکہ کے متعدد جاسوس طیاروں کو گراچکا ہے جبکہ ایک جاسوس طیارے کو ایران نے بحفاظت اتارلیا تھا ایران نے امریکی بحریہ کے بھی کئی فوجیوں کو گرفتار کرکے آزاد کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے ہمسایہ عرب ممالک ایران کے لئے بڑی مشکلات کھڑی کررہے ہیں عربوں کو جتنا اعتماد امریکہ پر ہے اتنا اللہ تعالی پر نہیں۔ وہ اسلامی ممالک بالخصوص ایران پر امریکہ کو مسلط کرنے کی ناپاک کوششیں کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ