10 ستمبر، 2016، 1:23 PM

بنگلہ دیش میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی ذرائع کے مطابق غازی پور کے انڈسٹریل ایریا میں آگ  صبح دس بجے کے قریب بوائلر پھٹنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھوئیں کے بادل بھی دور دور تک دکھائی دیئے ،اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ میں21افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ستر سے زائد زخمی بھی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈھاکہ کے شمال میں واقع ٹونگی کے علاقے میں واقع فیکٹری میں دھماکے کے وقت تقریباُ 100افراد کام کر رہے تھے ۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

News ID 1866813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha