5 ستمبر، 2016، 2:09 PM

دنیائے اسلام کو سعودی عرب کے حکام کاگریبان نہیں چھوڑنا چاہیے/آل سعود کا صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب

دنیائے اسلام کو سعودی عرب کے حکام کاگریبان نہیں چھوڑنا چاہیے/آل سعود کا صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حج کی آمد کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سعودی عرب کے حکام کو اچھی طرح پہچاننا چاہیے آل سعودی نے عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر سنگین اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے دنیائے اسلام کو سعودی عرب کے حکام کاگریبان نہیں چھوڑنا چاہیے سعودی حکام امریکی اور اسرائیلی غلام ہیں اور وہ حرمین الشرفین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حج کی آمد کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سعودی عرب کے حکام کو اچھی طرح پہچاننا چاہیے  آل سعود نے عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر سنگین اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے دنیائے اسلام کو سعودی عرب کے حکام کاگریبان نہیں چھوڑنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حج ابراہیمی کو مسلمانوں کی عزت، عظمت، سرافرازی  اور اتحاد کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: سعودی عرب کے حکام نے حج کی روح اور معنویت کو بالکل ختم کرکے مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے حج ابراہیمی اور توحیدی " اشداء علی الکفار اور رحماء بینھم " کا مظہر ہے لیکن سعودی عرب کے حکام نے بڑے شیطان امریکہ کے ساتھ اتحاد کرکے اسلام اور مسلمانوں کو پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی عرب کے حکام نے صد عن سبیل اللہ کا اتکاب کیا  اورایران کے حجاج پر خانہ خدا کا راستہ بند کرکے اپنے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کو خوشحال کیا ہے آل سعود نے ایرانی حجاج پر حج کا راستہ بند کرکے عظیم اور تاریخ جرم کا ارتکاب کیا اور سعودی عرب کے حکام کو اس سنگين جرم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا اور اللہ تعالی انھیں ان کے ہولناک اور مجرمانہ جرائم کے نتیجے میں نابود اور شدید عذاب میں مبتلا کرےگا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: گذشتہ سال منی کے حادثے میں سعودی عرب کے حکام نے کئی اسلامی ممالک کے ہزاروں حجاج  کرام کو اپنی غفلت ، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے بے رحمی اور بےدردی کے ساتھ شہید کردیا  جن میں 500 ایرانی حجاج بھی شامل ہیں  جن کا جان بوجھ کر قتل عام کیا گيا  تمام مسلمان خاندان آج بھی داغدار اور عزادار ہیں سعودی عرب کے حکام نے اس المناک واقعہ پر معافی مانگنے کے بجائے اپنی مذموم اور ناپاک سازشوں کا آغاز کردیا اور مجرم اور ملزم کی جگہ بیٹھنے کے بجائے مدعی کی جگہ بیٹھنے کی کوشش شروع کردی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے نااہل ، ناکام و نامراد حکام کو اچھی طرح پہچانیں اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے حکام کے بھیانک اور بہمانہ جرائم کی بنا پر سعودی حکام کا گلا رہا نہ کریں ۔ سعودی عرب کےحکام نے خادم الحرمین  کی آڑ میں حرم اور خانہ خدا کی حرمت کو پامال کیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام امریکی اسلام کو فروغ دینے کے لئے  اپنے مال و زر سے بھر پور استفادہ کررہے ہیں ۔ سعودی عرب کے حکام اسلامی ممالک کے اندر دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں آل سعود اسلام اور مسلمانوں کے آشکارا دشمن اور امریکہ و اسرائیل کے نوکر اور غلام بن گئے ہیں ہم اسلامی ممالک میں آل سعود کے بہیمانہ اور مجرمانہ  اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور امریکی مزدوروں اور غلاموں  سے نفرت اور بیزاری  کا اظہار کرتے ہیں ۔

News ID 1866701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha