مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر داریا میں 700 دہشت گردوں نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور داریا پر شامی فورسز کو مکمل کنٹرول حاصل ہوگيا ہے۔ شامی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پانے والے ایک معاہدے کے بعد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے اورشامی فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع داریا وہ پہلا علاقہ تھا جہاں سے صدربشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردی کا آغاز کیا گیا تھا۔ داریا سے دہشت گردوں کے انخلاء کو شامی فورسز کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔
شام کے شہر داریا میں 700 دہشت گردوں نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور داریا پر شامی فورسز کو مکمل کنٹرول حاصل ہوگيا ہے۔
News ID 1866509
آپ کا تبصرہ