24 اگست، 2016، 12:26 AM

ایران کی مسجد الاقصی اور غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ایران کی مسجد الاقصی اور غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں  اور مسجد الاقصی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائيل نے غزہ کے نہتے عوام اور مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملے کرکے اپنی وحشیانہ خصلت ، بربریت اور جارحیت کا ثبوت دیا ہے۔

بہرام قاسمی نے اسرائیل کے بہیمانہ حملوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینیوں کی غاصب صہیونی حکومت پر فتح یقینی ہے۔ ترجمان نے مسجد الاقصی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی 47 ویں سالگرہ کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرکے اپنے وحشیانہ اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

News ID 1866425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha