24 اگست، 2016، 12:13 AM

انڈونیشیائی حکام کا بحیرہ جنوبی چین کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

انڈونیشیائی حکام کا بحیرہ جنوبی چین کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

انڈونیشیائی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کا نام بدل کر اسے اپنے نتونہ جزائر کے نام پر بحیرہ نتونہ کے نام سے پکاریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیائی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کا نام  بدل کر اسے اپنے نتونہ جزائر کے نام پر بحیرہ نتونہ کے نام سے پکاریں گے۔ انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ نتونہ جزائر کے اردگرد 200 ناٹیکل میل (370 کلو میٹر ) کے علاقے کو بحیرہ نتونہ قرار دیا جائے گا، تاکہ ساری دنیا پر واضح ہو جائے کہ اس سمندر پر خودمختاری کا حق صرف انڈونیشیا کا ہے۔انڈونیشیا کی ایک اعلیٰ سطحی شخصیت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں عنقریب ایک پرپوزل اقوام متحدہ کو بھیج دیا جائے گا۔ نتونہ جزیرے کے میئر حامد ریزال کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کا مقصد دنیا کو یہ سمجھانا ہے کہ نتونہ جزائر کے اردگر د کا سمندرانڈونیشیا ءکی ملکیت ہے اور اسے بحیرہ جنوبی چین کا نام دینا درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نتونہ جزائر کے اردگرد سمندری خطے میں اکثر اوقات چینی اور انڈونیشیائی ماہی گیروں کی کشتیوں کے درمیان ٹکراﺅ ہوتا رہتا ہے۔ انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ اس سمندری علاقے میں گھسنے والی درجنوں چینی کشتیوں کو اب تک پکڑا جا چکا ہے۔

News ID 1866421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha