12 جولائی، 2016، 10:13 PM

ہیگ میں عالمی عدالت نے جنوبی بحیرۂ چین پر چين کا دعوی مسترد کردیا ہے

ہیگ میں عالمی عدالت نے جنوبی بحیرۂ چین پر چين کا دعوی مسترد کردیا  ہے

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت نے جنوبی بحیرۂ چین پر بیجنگ کے دعوؤں کے خلاف اور فلپائن کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے جنوبی بحیرۂ چین پر چين کا دعوی مسترد کردیا ہےجبکہ چین نے عدالتی فیصلہ کو امریکی دباؤ میں قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت نے جنوبی بحیرۂ چین پر بیجنگ کے دعوؤں کے خلاف اور فلپائن کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے جنوبی بحیرۂ چین پر چين کا دعوی مسترد کردیا  ہےجبکہ چین نے عدالتی فیصلہ کو امریکی دباؤ میں قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی ثالثی عدالت  نے جنوبی بحیرہ چین پر بیجنگ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چین کے پاس متنازع علاقے میں تاریخی حق کا دعوی کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ 497 صفحات پر مبنی عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سمندری حدود میں گشت فلپائن اور چین کے درمیان نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔چین نے پہلے ہی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تھا اور فیصلہ آنے کے بعد چین کے وزارت خارجہ نے عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جزائر اقتصادی زون ہیں جہاں گزشتہ 2 ہزار سال سے لوگوں کی تاریخی سرگرمیاں جاری ہیں۔چينی  وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے  جزائر پر معاملے کے حل کے لئے کسی تیسرے فریق کے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا اور اس حوالے سے چین پر نافذ کئے جانے والے کسی فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

News ID 1865451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha