مہر خبررساں ایجنسی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں ایک باپ نے اسکول کے داخلہ امتحان کے لیے پڑھائی نہ کرنے پر اپنے 12 سالہ بیٹے کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 48 سالہ کینگو ساٹیک نے پولیس کو بتایا کہ ان کی اپنے بیٹے ریوٹا سے نجی جونیئر ہائی اسکول کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے پڑھائی میں دلچسپی نہ لینے پر بحث ہوئی تھی۔ انہوں نے غلطی سے اپنے بیٹے پر وار کیا۔ واقعے کے وقت بچے کی والدہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ نگویا شہر کی پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ باپ کے وار سے شدید زخمی ہونے والے بچے کو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ کینگو ساٹیک نے کچن میں موجود چُھری سے بیٹے کی چھاتی پر وار کیا، جبکہ انہیں ہسپتال کے عملے کی جانب سے فون کال موصول ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ جاپان میں بچوں کے بہترین اسکولوں میں داخلے کے لیے مقابلہ بازی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور وہاں نامور اور بہترین اسکولوں میں بچوں کے داخلے کو ان کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی متاثر کن سمجھا جاتا ہے۔
جاپان میں ایک باپ نے اسکول کے داخلہ امتحان کے لیے پڑھائی نہ کرنے پر اپنے 12 سالہ بیٹے کو قتل کردیا ہے۔
News ID 1866420
آپ کا تبصرہ