مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان نے ہندوستان سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اسے مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان اور ہندوستان کے درمیان قربت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے، گزشتہ 15 برس کے دوران ہندوستان افغانستان کو 2 ارب ڈالر کی معاشی امداد فراہم کرچکا ہے۔ ہندوستان میں تعینات افغان سفیر شیدا محمد ابدالی کا کہنا ہے کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور افغان نیشنل فورسز کو طالبان، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کیلئے فوجی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار جنگی ہیلی کاپٹر کی فراہمی پر ہم انڈیا کے شکر گذار ہیں تاہم ہمیں مزید فوجی امداد کی ضرورت ہے کیوں کہ ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس پر ہندوستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی تشویش ہے۔
افغانستان نے ہندوستان سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید ہتھیاروں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اسے مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
News ID 1866416
آپ کا تبصرہ