مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ریو 2016 کے عالمی اولمپک مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر فرمایا: ریو میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایرانی عوام کے دل کو شاد کرنے پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے عالمی مقابلوں میں ایران کی باپردہ خواتین کھلاڑیوں کے پردے کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی خواتین نے حجاب کے ساتھ ایران کے کھیل قافلہ کی عزت اور عظمت کو دوچنداں بنادیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمارے بعض پہلوانوں کے حق میں ناانصافی کی گئی لیکن انھوں نے اپنے آنسوؤں کے ساتھ احتجاج کیا۔ رہبر معظم نے فرمایا: میں میڈل حاصل کرنے والوں ، میڈل حاصل نہ کرنے والوں اور ناانصافی کا شکار تمام پہلوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ریو 2016 کے عالمی اولمپک مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر فرمایا: ریو میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایرانی عوام کے دل کو شاد کرنے پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
News ID 1866414
آپ کا تبصرہ