22 اگست، 2016، 5:25 PM

مودی کی افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے تعاون پر تاکید

مودی کی افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے تعاون پر تاکید

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے ہندوستانی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے ایک ارب پچیس کروڑ عوام ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کے لئے بھرپور ساتھ دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  وزیراعظم نریندر مودی نے افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے ہندوستانی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے ایک ارب پچیس کروڑ عوام ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کے لئے بھرپور ساتھ دیں گے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر ہونے والے شوری محل کے افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں ہندوستانی  وزیراعظم نے کہا کہ یہ محل افغانستان کی شاندار روایات کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ شوری محل کا افتتا ح دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی عکاسی کرتا ہے . ہندوستانی  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان  کے ایک ارب پچیس کروڑ عوام ایک خوشحال افغانستان کے قیام او یہا ں امن وامان کی بحالی میں بھرپور ساتھ دینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی حمایت اور تعاون پر ہندوستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان نےخوشی اور غم کے دنوں میں افغانستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

News ID 1866393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha