21 اگست، 2016، 1:03 AM

امریکہ نے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی

امریکہ نے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی

امریکی سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی جاری کردہ نئی دستاویزات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے نظام کو ہیک کرکے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی جاری کردہ نئی دستاویزات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے نظام کو ہیک کرکے پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی۔ امریکی سی آئی اے کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن کی حاصل کردہ نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان اور لبنان میں امریکی جاسوسی سے متعلق معلومات ہیں ۔
دستاویزات کے مطابق بلائنڈ ڈیٹ نام کے ایک ہیکنگ پروگرام کے ذریعہ پاکستان کی نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے وی آئی پی ڈویژن کی جاسوسی کی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق اس جاسوسی کے باعث امریکہ کی قومی سلامتی ایجنسی کو پاکستان کے گرین لائن کمیونی کیشن نیٹ ورک پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت اور لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی ہوئی۔

News ID 1866357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha