19 اگست، 2016، 11:28 PM

سعودی عرب میں ویڈیو اور تصاویر بنانے پرپانچ سال قید کی سزا

سعودی عرب میں ویڈیو اور تصاویر بنانے پرپانچ سال قید کی سزا

سعودی عرب میں حادثات کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پرپانچ سال قید اور تیس لاکھ درہم جرمانے کی سزاﺅں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں حادثات کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پرپانچ سال قید اور تیس لاکھ درہم جرمانے کی سزاﺅں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں نئے قوانین کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور اب کسی بھی ٹریفک ، فضائی ، سمندری حادثات یا آگ لگنے جیسے واقعات جن میں انسانی ضیاع ہوا ہو کی ویڈیو یا تصاویر بنانے والے کو 5سال قید کاٹنا پڑے گی ۔اس کے علاوہ نئے قوانین کے مطابق ایسے حادثات کی فلمبندی کرنے پر 30لاکھ درہم جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے منی کے حادثے میں حجاج کرام کی لاشوں کی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ بے حرمتی کا ارتکاب کیا تھا۔

News ID 1866325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha