19 اگست، 2016، 12:26 PM

روس کی حلب میں ہر ہفتہ 48 گھنٹے کے لئے جنگ بندی کی تجویز کی موافقت

روس کی حلب میں ہر ہفتہ 48 گھنٹے کے لئے جنگ بندی کی تجویز کی موافقت

روس نے شام کے صوبے حلب میں انسانی بنیادوں پر ہر ہفتے 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام کے صوبے حلب میں انسانی بنیادوں پر ہر ہفتے 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔  یہ بات روسی وزارت دفاع کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں کہی گئی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفن ڈے مِستورا کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔
روسی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق ماسکو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی آئندہ ہفتے سے متعارف کرانے پر تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق حلب میں وہابی دہشت گردوں کو زبردست شکست کا سامنا ہے اور اسص وبہ میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1866310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha