18 اگست، 2016، 12:22 AM

ریو میں یورپین اولمپک کمیٹی کے سربراہ گرفتار

ریو میں یورپین اولمپک کمیٹی کے سربراہ گرفتار

برازیل کی پولیس نے ریو میں اولمپک کے ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے یورپین اولمپک کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہکی کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی پولیس نے ریو میں اولمپک کے ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے یورپین اولمپک کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہکی کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 71 سالہ پیٹرک پر شک ہے کہ انہوں نے مہنگے داموں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کو غیرقانونی طور پر آگے منتقل کیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے پولیس کے پہنچنے پر مبینہ طور پر اپنا اولمپک پاس دروازے کے نیچے پھینک کر برابر والے کمرے میں مقیم اپنے بیٹے کے کمرے میں فرار ہونے کی کوشش کی جہاں سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ آئرلینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ریو میں ایک آئرش باشندے کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ اور ریو میں اپنے قونصل خانے کے ذریعے اس بارے میں مزید معلومات کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پیٹرک یورپیئن اولمپک کمیٹی کے صدر ہیں اور انہیں اولمپک پارک کے قریب واقع ہوٹل سے بدھ کی صبح گرفتار کیا گیا، ان کا پاسپورٹ اور اولمپک کا شناختی کارڈ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔پیٹرک کی گرفتاری اولمپک کی افتتاحی تقریب کے دن گرفتار کیے جانے والے جیمز میلن سے جڑی ہوئی ہے جن کے کمرے سے آٹھ ہزار سے زائد اولمپکس کے فرسٹ کلاس ٹکٹ برآمد ہوئے تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اس طرز کا ہر ٹکٹ تقریباً آٹھ ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیا۔

News ID 1866292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha