مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت کے لئے نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے پہلی بار ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم میں شرکت کی۔ امریکی ریاست پنسلوانیا سکرانٹن میں کلنٹن کی انتخابی مہم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ جتنے غیر موزوں شخص کو قومی سلامتی کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے نامزد نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں جبھی ٹرمپ نے روس سے امریکہ کے خلاف سائبر حملے کرنے کی درخواست بھی کردی۔
ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم میں ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو متوسط طبقے کے ووٹرز کی کوئی فکر نہیں۔ ٹرمپ سے ٹیکس ریٹرن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹیکس سے نجات حاصل کرنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت کے لئے نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
News ID 1866264
آپ کا تبصرہ