مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسزاور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 4 علیحدگآی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے ماگام میں علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ماگام کے علاقے ایری پٹھان میں کشمیری نوجوانوں کا ایک گروپ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑیوں پر پتھر پھینک رہے تھا،جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں سرگرم علیحدگی پسندوں کی حمایت کررہا ہے۔ ادھر حریت پسند تنظیموں کے احتجاج کی وجہ سے اسکول، کالج، نجی دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی بہت کم ہوتی ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی مسلسل معطل ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسزاور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 4 علیحدگآی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1866257
آپ کا تبصرہ