15 جولائی، 2017، 11:44 AM

کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں  مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں علیحدگی پسندوں کی موجود کی اطلاع پر آپریشن کیا  ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ترال کے علاقے ستورہ کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران بھارتی فوج کا علیحدگی پسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔

News ID 1873879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha