12 ستمبر، 2016، 12:13 PM

کشمیر کےضلع پونچھ میں 3 علیحدگي پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

کشمیر کےضلع پونچھ میں 3 علیحدگي پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فورسز کے درمیان کل سے خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اس کارروائي میں سکیورٹی فورسز نے اب تک 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راجندر سنگھ بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی اردو سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فورسز کے درمیان کل سے خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اس کارروائي میں سکیورٹی فورسز نے اب تک 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راجندر سنگھ  بھی ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ایک سب انسپکٹر اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور دوطرفہ فائرنگ  کا سلسلہ آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔

News ID 1866861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha