مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں آسام رائفلز کے 2 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل جیرن جیت کنوار نے بتایا میانمار اور ہندوستان کی سرحد سے 26 کلومیٹر دور کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر کسی تنظیم یا گروپ کا نام نہیں بتایا گیا جو اس کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے‘ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق کے این ایس سی این (کے) اور الفا کیڈر کے جنگجو ملوث ہیں۔
ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں آسام رائفلز کے 2 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868764
آپ کا تبصرہ