1 اگست، 2016، 1:49 PM

صدر اردوغان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے 9 کمانڈوز گرفتار

صدر اردوغان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے 9 کمانڈوز گرفتار

ترکی کی اسپیشل فورسز نےترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردوغان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے 9کمانڈوز کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی اسپیشل فورسز نےترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردوغان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے 9کمانڈوز کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمانڈوز کوسٹی بیلی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار تقریبا 25 فوجی اس ہوٹل میں اترے تھے جہاں صدر رجب طیب اردوغان ٹھہرے ہوئے تھے ۔انہوں نے اس ہوٹل پر فائرنگ کی تاہم صدر کچھ دیر پہلے ہوٹل چھوڑ چکے تھے۔

ترکی کی اسپیشل فورسز جنھیں ہیلی کاپٹرز ،ڈرون اور بحریہ کی مدد حاصل ہے،باقی فوجیوں کی تلاش میں ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق صدر پر حملہ کرنے والے فوجیوں میں سے دو ابھی تک فرار ہیں ،تین فوجیوں کو گزشتہ ہفتہ ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

News ID 1865915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha