1 اگست، 2016، 3:58 AM

عراق کے شہر موصل سے داعشیوں کا فرار شروع

عراق کے شہر موصل سے داعشیوں کا فرار شروع

عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری عراقی فوج کی کامیاب کارروائی کے پیش نظر متعدد دہشت گرد موصل شہر سے اپنے خاندانوں سمیت بھاگ کر شام جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری عراقی فوج کی کامیاب کارروائی کے پیش نظر متعدد دہشت گرد موصل شہر سے اپنے خاندانوں سمیت بھاگ کر شام جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ داعش کے کئی خاندانوں نے موصل میں اپنی جائیداد بیچ دی اور چوری چھپے شام میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ کچھ دہشت گرد عراق کے کرد علاقے سے شام کی سرحد میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ داعش نے عراق میں سال 2014 میں جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا ان میں سے کم از کم آدھے علاقے سے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نکال دیا ہے۔ اس کے علاوہ شام میں بھی کئی علاقے بھی  داعش کے ہاتھ سے نکل گئے گئے ہیں۔عراقی حکومت نے موصل کو بہت جلد داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

News ID 1865903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha