31 جولائی، 2016، 12:17 PM

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سسٹم پر ہیکرز کے حملوں میں تیزی

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سسٹم پر ہیکرز کے حملوں میں تیزی

ہیکرز نے امریکی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سسٹم کو ہیک کرکے ای میلز چرا نے کے بعد صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو بھی ہیک کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سسٹم کو ہیک کرکے ای میلز چرا نے کے بعد صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو بھی ہیک  کرلیا ہے۔ہیکرز نے ڈیموکریٹ پارٹی کی انتخابی مہم پر حملے تیز کردیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کا سسٹم ہیک کرکے ای میلز چرا لی تھیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کی مہم کے علاوہ ڈیموکریٹک کانگریس نیشنل کمپین کمیٹی بھی سائبر حملے کی زد میں آئی ہے۔ جو ڈیموکریٹک امیدواروں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا کام کرتی ہے ۔

ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے ترجمان کے مطابق ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے ڈیٹا پروگرام اور انتخابی مہم کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی ۔
امریکی حکام کے مطابق ان سائبر حملوں کے پیچھے روسی ہیکرز ہیں جبکہ روس نے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔

News ID 1865881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha