12 اکتوبر، 2017، 7:06 PM

آسٹریلیا کے دفاعی پروگرام پر ہیکرز کا حملہ/ حساس معلومات چوری

 آسٹریلیا کے دفاعی پروگرام پر ہیکرز کا حملہ/ حساس معلومات چوری

آسٹریلیا کے دفاعی پروگرام پر ہیکرز نے سائبر حملہ کرکے دفاعی پروگرام سے متعلق حساس معلومات چورا لی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے دفاعی پروگرام پر ہیکرز نے سائبر حملہ کرکے دفاعی پروگرام سے متعلق حساس معلومات چورا لی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیکرز نے سرکاری کنٹریکٹر کے سسٹم کو ہیک کرکے 30 جی بی تک حساس ڈیٹا چرایا جس میں آسٹریلیا کے نئے جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ چرایا جانے والا ڈیٹا تجارتی بنیادوں پر حساس ضرور تھا لیکن سرکاری راز نہیں تھا۔ آسٹریلیا کے سائبر سیکیورٹی حکام کے مطابق فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس حملے کے پیچھے کوئی گروہ ہے یا پھر کسی ملک کا ہاتھ ہے۔ وزیردفاع کرسٹوفر پائن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور ایک یا ایک سے زائد بھی ہوسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ کام کسی گروہ یا ملک کے اشارے  پر کیا گیا ہو۔

News ID 1875900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha