23 جولائی، 2016، 10:36 AM

جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

جرمنی کے شہر مونیخ میں مسلح دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر مونیخ میں مسلح دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں۔ جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا، جس نے فائرنگ کےبعد خود کشی کر لی ۔
جرمنی کا شہر میونخ  فائرنگ سے گونج اٹھا ، معروف شاپنگ  مال سمیت شہر کے 3 مختلف مقامات پر فائرنگ شاپنگ مال میں فائرنگ سے اب تک  10  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔جرمن پولیس کے مطابق متعدد افراد زخمی ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔جرمنی کی وزارت داخلہ نے اس واقعہ میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔شہر میں حالات خراب ہونے پر فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ جرمن پولیس کے مطابق فائرنگ شہر کے تین مختلف مقامات پر کی گئی۔جبکہ ایک حملہ آور کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ میونخ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کہہ نہیں سکتے کہ حملہ آور کے پاس جرمن شناختی کارڈ تھا یا نہیں اور ابتدائی ثبوت کے مطابق حملہ آور نے پستول استعمال کی تھی۔
 پولیس نے8گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد شہر کو کلیئر قرار دے دیا۔جس کے بعد تمام لوگوں کو دوبارہ گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال کردی گئی ہے۔آپریشن میں2300اہلکاروں نے حصہ لیا۔

News ID 1865677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha