مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے اپنی فوج کے ان 2 پائلٹوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ اس واقعے کے بعد روس اور ترکی کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور روسی صدر نے کہا تھا کہ ترکی نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ تاہم طویل سفارتی کوششوں کے بعد گزشتہ ماہ دونوں ملکوں کے تعلقات پھر معمول پر آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک ترک حکومت نے 30 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار یا عہدوں سے برطرف کردیا ہے جن میں وزارت داخلہ کے 9ہزار سے زائد عہدیداروافسران، ہزاروں ججوں، فوجیوں، پراسیکیوٹرز، 77علاقائی گورنرز اور 8ہزار پولیس افسران و اہلکاروں کی گرفتاری یا برطرفی بھی شامل ہے۔
ترک سکیورٹی فورسز نے اپنی فوج کے ان 2 پائلٹوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔
News ID 1865633
آپ کا تبصرہ