18 جولائی، 2016، 1:40 PM

ترکی میں فوجی بغاوت کا خطرہ ابھی تک ٹلا نہیں

ترکی میں فوجی بغاوت کا خطرہ ابھی تک ٹلا نہیں

ترکی میں فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کی کوشش تو ناکام بنادی گئی تاہم ترک حکام کے مطابق فوجی بغاوت کا خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الحدث کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی میں فوج کے ایک باغی دھڑے کی جانب سے اقتدار پر قبضے کی کوشش تو ناکام بنادی گئی تاہم یوں محسوس ہوتا ہے کہ بغاوت کا خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔کیوں کہ گزشتہ شب ترکی میں رات بھر ایف سولہ طیارے پرواز کرتے رہے۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا ہے کہ رات بھر ایف سولہ طیارے ملک کی فضائی حدود کی نگرانی کرتے رہے۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناتولی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ہدایت پر رات بھر ایف سولہ طیارے گشت کرتے رہے۔

ادھر ترکی کے وزیر دفاع نے عوام سے اپیل کی ہےکہا کہ صدر اردوغان کے کہنے پر گھر جائیں ورنہ میدان میں موجود رہیں کیونکہ ابھی فوجی بغاوت کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

ادھر اقتدار پر قبضے کی سازش میں حصہ لینے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اب تک 6 ہزار افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ استنبول میں انسداد دہشت گردی پولیس یونٹس کے اہلکاروں نے ایئرفورس ملٹری اکیڈمی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔

ترکی کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ہلوسی آکار کو یرغمال بنانے والے باغی جنرل محمد دیسلی کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بغاوت میں حصہ لینے والے 36 جنرلز کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جاچکا ہے۔

گزشتہ دنوں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوغان نے کہا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، عوام سڑکوں پر موجود رہیں۔

News ID 1865583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha