17 جولائی، 2016، 12:43 AM

سعودی عرب کی لڑکی والدین کے سفری دستاویزات لیکر ترکی سے جارجیا فرار ہوگئی

سعودی عرب کی لڑکی والدین کے سفری دستاویزات لیکر ترکی سے جارجیا فرار ہوگئی

سعودی عرب کی نو عمر لڑکی والدین کے ساتھ ترکی کی سیر کرنے کو آئي تھی لیکن وہ لڑکی والدین کے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات لیکر ترکی سے جارجیا فرار ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الریاض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی نو عمر لڑکی والدین کے ساتھ ترکی کی سیر کرنے کو آئي تھی لیکن وہ لڑکی والدین کے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات لیکر ترکی سے جارجیا فرار ہوگئی ہے۔ اخبار الریاض کے مطابق  17 سالہ سعودی لڑکی اپنے والدین کے ساتھ ترک شہر ترابزون میں چھٹیاں گزاررہی تھی کہ اسی دوران تمام گھر والوں کے پاسپورٹ اور موبائل فون لے کر ہمسایہ ملک جارجیا فرار ہو گئی۔ تفتیش کاروں کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ لڑکی نے اسے ترابزون بارڈر کراسنگ کے دوسرے پار جارجیا پہنچانے کی درخواست کی تھی۔ سعودی لڑکی کے پراسرار طور پر ترکی سے جارجیا فرارہوجانے پر سعودی عرب، ترکی اور جارجیاکے حکام اس کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آذربائیجان بھی ان کوششوں میں مددکررہا ہے۔ چاروں ملکوں کے حکام نے اپیل کی ہے کہ کسی کو بھی نوعمر سعودی لڑکی کے بارے میں کچھ پتہ چلے تو فوری طور پر اطلاع دے۔ اکثر سعودی عرب کی لڑکیاں جہاد النکاح کے لئے داعش سے بھی ملحق ہورہی ہیں۔

News ID 1865553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha