12 جولائی، 2016، 12:36 AM

بان کی مون کا کشمیر میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

بان کی مون کا کشمیر میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں 30 نہتے کشمیری مظاہرین کی ہلاکت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اے پی پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں 30 نہتے کشمیری مظاہرین کی ہلاکت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مظاہرین اور سکیویرٹی دستوں کے درمیان جھڑپوں ميں 30 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1865435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha