مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کےپرامن حل پر تاکید کی ہے۔بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کو پر امن طور پر حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے دوران 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کےپرامن حل پر تاکید کی ہے۔
News ID 1865929
آپ کا تبصرہ