1 جولائی، 2016، 2:14 AM

ترکی میں مزید دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

ترکی میں مزید دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

برطانوی سکیورٹی اداروں نے ترکی میں مزید دہشت گردی کے حملوں کی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو عوامی مقامات پر جانے سے منع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی سکیورٹی اداروں نے ترکی میں مزید دہشت گردی کے حملوں کی ی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو عوامی مقامات پر جانے سے منع کردیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دفتر خارجہ نے ترکی میں چھٹیاں منانے کے لیے جانے والے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ترکی میں دہشت گردی کی مزید وارداتیں ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے اور ممکنہ طور پر دہشت گرد ان جگہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جہاں زیادہ تر غیرملکی موجود ہوتے ہیں لہٰذا برطانوی شہری ترکی میں سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں اور گردونواح پر نظر رکھیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر تین خودکش حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں  42افراد ہلاک  اور 239زخمی ہو گئے مگر ترکی کی مشکل یہیں ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی کیونکہ برطانوی سکیورٹی اداروں نے ترکی میں مزید دہشت گردانہ حملوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ دہشت گرد وہ ہیں جنھیں ترکی نے شام کے لئے تربیت کیا تھا اور جو پانچ سال سے شام کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انھیں اس میں ناکامی ہوئی اور اس کے بعد وہ اپنے آقاؤں کے پیچھے پڑ گئے ہیں کہ تم نے ہمیں غلط راستہ کیون بتایا۔

News ID 1865154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha