6 جون، 2016، 8:27 PM

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا/ایران و پاکستان میں کل پہلا روزہ

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا/ایران و پاکستان میں کل پہلا روزہ

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ایران اور پاکستان میں پہلا روزہ کل منگل 7 جون کو ہو گا۔

مہر خبررساں اجنسی نے ڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ایران اور پاکستان میں پہلا روزہ کل منگل 7 جون کو ہو گا۔اطلاعات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر کے کئی علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں منعقد کیا گیا جس میں علمائے دین سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ ادھر کئی اسلامی ممالک میں آج پہلا روزہ تھا جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور رعاق میں بھی کل بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔

News ID 1864556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha