15 اکتوبر، 2015، 1:01 AM

پاکستان میں چاند نظر آگیا/ آج محرم الحرام کی پہلی تاریخ

پاکستان میں چاند نظر آگیا/ آج محرم الحرام کی پہلی تاریخ

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا آج یکم محرم الحرام ہے جب کہ یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا آج  یکم محرم الحرام  ہے جب کہ یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں ماہر فلکیات، محکمہ موسمیات کے حکام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی جب کہ ملک بھر میں صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔پاکستان میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو دیگر شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کوپاکستان میں  یکم محرم الحرام 1437 ہجری 15 اکتوبر اور یوم عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہوگا۔

News ID 1858862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha