6 جون، 2016، 12:33 PM

ترک صدر کی ترک عورتوں کو تین بچے پیدا کرنے کی ہدایت

ترک صدر کی ترک عورتوں کو تین بچے پیدا کرنے کی ہدایت

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترک خواتین پر زوردیا ہے کہ وہ کم سے کم تین بچے ضرور پیدا کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول میں ترکی ویمن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن سے خطاب میں ترک خواتین پر زوردیا ہے کہ وہ کم سے کم تین بچے ضرور پیدا کریں۔

اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ مضبوط خاندانوں سے طاقتور قومیں بنتی ہیں جبکہ بچوں کے بغیر عورت کی زندگی نامکمل ہوتی  ہے انہوں نے کہا ملازمت پیشہ خاتون کو ماں بننے سے نہیں روکنا چاہیے۔ ترکی میں اس حوالے سے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ایسی خواتین جو کہتی ہیں کہ وہ کام کررہی ہیں اس لئے وہ ماں نہیں بننا چاہتیں ایسی خواتین نامکمل‘ ہیں اور ا ن میں ’کمی‘ ہے چاہے وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں جتنا بھی کامیاب ہوں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ کم سے کم تین بچے پیدا کریں۔ اس سے قبل ترک صدر نے خاندانی منصوبہ بندی کر رد کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق ترک صدر کے اپنے 4 بچے ہیں جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔

News ID 1864542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha