مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ستائیسویں برسی میں شریک جمعیت علماء پاکستان کے سکریٹری امجد حسین چشتی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلام کے نام کو زندہ کیا اور آل سعودی امریکی اتحادی اور مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں۔ جمعیت علماء پاکستان کے سکریٹری امجد حسین چشتی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنی خاص حکمت عملی اور درایت کے ساتھ اسلام کے نام کو زندہ کیا ، پاکستانی عوام کو حضرت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت ہے اور ہمیں انقلاب اسلامی اور ایران کے ساتھ محبت پر فخر بھی حاصل ہے۔
امجدچشتی نےیمن، عراق اور شام میں سعودی عرب کی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کا اتحادی نہیں بلکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کا اتحادی ہے جو تکفیری اور وہابی داعش دہشت گردوں کے ذریعہ امت اسلامی کو کمزور بنانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج کرام کے حج کا راستہ بند کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی غلام ، نوکر اور پٹھو ہے اور امریکی اشاروں پر اس نے صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کیا ہے۔ اس نے کہا کہ حج کے دوران سعودی عرب کے حکام کی حجاج کرام کے ساتھ ظالمانہ اور سفاکانہ رفتار سے تمام حجاج بیزار اور متنفرہیں اور آل سعود کے پاس حرمین شریفین کی انتظامی صلاحیت موجود نہیں اور حرمین شریفین کے انتظامی امور کے بارے میں امت مسلمہ کو کوئی ٹھوس فیصلہ کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ