30 مئی، 2016، 3:22 PM

تہران کا دمشق اور بغداد کو گرنے سے بچانے کا فیصلہ درست تھا

تہران کا دمشق اور بغداد کو گرنے سے بچانے کا فیصلہ درست تھا

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ تہران کا دمشق اور بغداد کو گرنے سے بچانے کا فیصلہ درست تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ تہران کا دمشق اور بغداد کو گرنے سے بچانے کا فیصلہ درست تھا۔

علی شمخانی نے مالک اشتر صنعتی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقہ میں روایتی جنگوں کا خطرہ تقریبا  ٹل گیا ہے لیکن نیابتی جنگوں کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے اور ایران کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ  علاقہ کی سکیورٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھے اور دشمن کی طرف سے شروع کی جانے والی نیابتی جنگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے اطراف اور ہمسایہ ممالک میں دشمنوں نے بدامنی پھیلا رکھی ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ہمیں سکیورٹی کے معاملات کا قریب سے جائزہ لینا چاہیے اور اپنی دفاعی توانائیوں میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے شام اور عراق کی حکومتوں کی درخواست پر درست فیصلہ کرتے ہوئے وہاں اپنے فوجی مشیر روانہ کئے اور ایران کا دمشق اور بغداد کو گرنے سے بچانے کا فیصلہ درست اور بروقت تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک میں پائدار امن ہی ایران کے مفاد میں ہے اور ایران اپنے ہمسایہ ممالک میں پا ئدار امن کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے شاہ کی حکومت کو اس لئے گرایا کیونکہ شاہ امریکہ کا نوکر اور غلام تھا۔ لیکن اب خطے میں بہت سے حکام امریکہ کے نوکر اور غلام بن گئے ہیں جن کی ایران اسلامی کے ساتھ دشمنی آشکار اور نمایاں ہے۔

News ID 1864390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha