25 مئی، 2016، 5:04 PM

سعودی عرب خطے میں اسرائیل کا اہم اتحادی/ سعودی منصوبے اسرائیل کے مفاد میں

سعودی عرب خطے میں اسرائیل کا اہم اتحادی/ سعودی منصوبے اسرائیل کے مفاد میں

حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ نے اسلامی مزاحمت اور مقاومت کے مقابلے میں اسرائیل کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی توجہ اب سعودی عرب کے شوم اور ناپاک منصوبوں پر مرکوز ہے کیونکہ سعودی عرب خطے میں اب اسرائیل کا اہم اتحادی اور اس کی مضبوط سپر بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے نائب سربراہ  شیح نبیل قاووق نے اسلامی مزاحمت اور مقاومت کے مقابلے میں اسرائیل کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے سن 2000 ء میں اسرائیل کو جنوب لبنان سے نکال دیا تھا اور یہ دن اسرائیل کی شکست اور حزب اللہ کی فتح کا دن تھا اور اسی لئے اس دن کو ہم ہر سال مناتے ہیں انھوں نے کہا کہ  اسرائیل کی توجہ اب سعودی عرب کے شوم اور ناپاک منصوبوں پر مرکوز ہے کیونکہ سعودی عرب خطے میں اب اسرائیل کا اہم اتحادی اور اس کا مضبوط بازو بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور وہابی تکفیری دہشت گرد اسرائیل کی مضبوط سپر بن گئے ہیں۔

شیخ قاووق نے کہا کہ اسرائیل کی طرح سعودی عرب اور وہابی تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک منصوبے بھی ناکام ہوجائیں گے اور انھیں ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب شام ، یمن اور عراق میں جاری خون ریزی کا ذمہ دار ہے اور سعودی عرب کو اپنےمجرمانہ ،سفاکانہ اور بہیمانہ  جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News ID 1864277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha