16 مئی، 2016، 1:02 PM

کابل کو ممکنہ پرتشدد احتجاج کے باعث سیل کردیا گیا

کابل کو ممکنہ پرتشدد احتجاج کے باعث سیل کردیا گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کو ممکنہ پرتشدد احتجاج کے باعث سیل کردیا گیا جب کہ صدارتی محل کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کربند کردیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کو ممکنہ پرتشدد احتجاج کے باعث سیل کردیا گیا جب کہ صدارتی محل کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کربند کردیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے بجلی کی سپلائی لائن ہزارہ اکثریتی علاقوں سے نہ لے جانے کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج پر ہیں جب کہ حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو صدارتی محل کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ مظاہرے کے منتظمین نے ہزارہ کمیونٹی کو دارالحکومت کابل کے مغربی حصے پر جمع ہوکر صدارتی محل کی جانب مارچ کا کہا ہے جس کے بعد حکام نے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا ہے اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی مزید سخت کردی۔ ادھر احتجاج کی سربراہی کرنے والے داؤد ناجی کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی لائن ہزارہ کمیونٹی کے اکثریتی بامیان صوبے سے بھی گزاری جائے جب کہ منصوبے کے تحت سپلائی لائن کو بامیان صوبے سے گزرنا تھا لیکن گزشتہ حکومت نے 2013 میں اس منصوبے میں تبدیلی کی اور گزشتہ 6 ماہ سے منصوبہ التوا کا شکار ہے۔

 

News ID 1864050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha