14 مئی، 2016، 12:30 AM

امریکہ نے اپنے جنگی طیارے روس اور چین کے قریب پہنچا دیئے

امریکہ نے اپنے جنگی طیارے روس اور چین کے قریب پہنچا دیئے

امریکہ نے اپنے جنگی طیارے روس اور چین کے قریب واقع اپنے اتحادی ممالک میں پہنچا دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے جنگی طیارے روس اور چین کے قریب واقع اپنے اتحادی ممالک میں پہنچانے شروع کر دئیے ہیں۔ امریکہ کی چین اور روس کے ساتھ ایک عرصے سے جاری کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور امریکہ نے اپنے جنگی طیارے روس اور چین کے قریب واقع اپنے اتحادی ممالک میں پہنچا دئیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اپنی فوجی مہم کو ریپڈ ریپٹر کا نام دیا ہے اور اس کے تحت الاسکا میں واقع جوائنٹ بیس ایلمن ڈورف رچرڈ زن پر چالیس F-22 جنگی طیاروں کا خصوصی یونٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اس فوجی اڈے سے F-22 جنگی جہازوں اور C-17 لاجسٹک جہازوں کو دنیا کے کسی بھی کونے میں حملے کے لئے 24 گھنٹوں کے دوران پہنچایا جاسکتا ہے۔ چین اور روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناﺅ کے بعد تازہ ترین تعیناتی برطانیہ میں کی گئی ہے، جہاں امریکہ کی ٹینڈال ائیرفورس بیس سے بارہ F-22 طیارے پہنچادئیے گئے ہیں۔ برطانیہ سے یہ طیارے رومانیہ اور لتھوانیا تک جوڑوں کی شکل میں پرواز کررہے ہیں۔ اس سے پہلے یورپین کمانڈ کے تحت F-22 جنگی طیارے اور چار جنگی بحری جہاز پولینڈ اور اسٹونیا کے دورے بھی کرچکے ہیں۔ جاپانی ائیربیس یوکوٹا پر بھی درجن بھر F-22 جنگی جہاز پہنچائے گئے ہیں، جن کا مقصد چین کو پیغام دینا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق  امریکی F-22 جنگی جہازوں کا اصل ہدف روس اور چین ہیں۔ اتحادی ممالک میں جنگی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد ان دونوں ملکوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر کوئی بھی کارروائی کرسکتا ہے امریکہ کے اس اقدام کو اشتعال انگيز قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1863984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha