مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اوراسٹراٹیجک دفاعی ریسرچ سینٹرکے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے حزب اللہ کے کمانڈر شہید سید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو مناسب وقت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت کے اعلی کمانڈر میدان میں موجود ہیں جو اسرائیلی اور تکفیری سازشوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جو کام شہید سید مصطفی بدرالدین نے انجام دیا اس کی جزا اور پاداش شہادت کے علاوہ کچھ اور نہیں تھی ۔
جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ شہادت حزب اللہ کے جوانوں کے لئے فخراور مباہات کا باعث ہے اور شہداء کے پاک و پاکیزہ خون کی بدولت حزب اللہ لبنان آج سب سے مضبوط اور قوی اسلامی تنظيم بن گئی ہے جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو لرزہ بر اندام کردیا ہے۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ اسلامی مقاومت کے خلاف صہیونیوں اور تکفیریوں کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی اور خطے میں امریکی غلاموں اور نوکروں کو شکست کے علاوہ کچھ نصیب نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ