مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی نے امریکہ اور یورپ کے توسط دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب خود یورپ کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور داعش اور القاعدہ تنظیمیں اپنے بانیوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں۔
جنرل سلامی نے انگریزی زبان کو فارسی زبان پر مسلط کرنے کی کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان کا صرف ایک حصہ ہی علمی مواد ہے اور باقی غیر اخلاقی مواد پر مشتمل ہے لہذا ہمیں انگریزی کے بجائے اپنی زبان پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ