مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نوازبادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر حج اور وزیر پانی و بجلی اور بعض دیکر وزراء کی برطرفی کےبعد وزیر تیل علی النعیمی کو بھی برطرف کردیا ہے علی النعیمی 20 سال سے تیل کے وزیر تھے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں امریکی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ 20 سالوں سے وزیر تیل کے عہدے پر فائز علی النعیمی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ علی النعمیمی کی جگہ سابق وزیر صحت خالد الفلاح کو وزیر تیل بنا دیا گیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ تیل اور اقتصادی شعبوں میں اپنے بیٹے وزیر دفاع اور دوسرے نائب ولیعہد محمد بن سلمان کا کنٹرول مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر بعض ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی بادشاہ پر واضح کردیا ہے کہعودی عرب کے اول ولیعہد محمد بن نائف امریکہ کی ریڈ لائن ہیں اور امریہ ان کے بارے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ اپنے بیٹے کو ملک کا اول ولیعہد بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی ان کوششوں کو امریکہ نے فی الحال رد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا بادشاہ امریکی کی مرضی اور مشاورت کے بعد ہی بنایا جاتا ہے سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے بادشاہوں کے انتخاب میں امریکی حکومت کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ