8 مئی، 2016، 1:24 PM

شام میں ایران کے 13 فوجی مشیر شہید

شام میں ایران کے 13 فوجی مشیر شہید

شام کے علاقہ حلب میں جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر النصرہ دہشت گردوں نےحلب کے قریب واقع شہر خان طومان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شام میں ایران کے 13 فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں جس پر ایران کی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقہ حلب میں جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر النصرہ دہشت گردوں نےحلب کے قریب واقع شہر خان طومان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شام میں ایران کے 13 فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں جس پر ایران کی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔شام میں ایرانی فوجی مشیر شامی حکومت کی درخواست پر موجود ہیں جو شامی فوج اور رضاکار دستوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ حلب میں امریکہ اور روس نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا لیکن دہشت گردوں نے حلب پر حملے کرکے فائربندی کی خلاف ورزی کی اور جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر خان طومان شہر پر حملہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اس وقت جنگ بندی کی پیشکش کرتا ہے جب وہ دہشت گردوں کو سخت شرائط میں دیکھتا ہے۔ امریکہ، ترکی، اسرائيل اور سعودی عرب شام میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش پچھلے پانچ سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شام کو کمزور کرنا امریکی اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے جسے ترکی اور سعودی عرب پایہ تکمیل تک پہچانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1863857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha