مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے داراحکومت ماسکو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ماسکو میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا گروہ پکڑلیا جو ماسکو میں 9 مئی کو دہشت گردی کے حملے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق روسی سکیورٹی ادارے فیڈرل سکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے گروہ نے دارالحکومت ماسکو میں پناہ لی ہوئی تھی جہاں وہ 9 مئی کو روس میں ’وکٹری ڈے‘ کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف بھی کیا کہ انہیں شام اور ترکی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ