مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور رضاکار فورس کے ڈپٹی سربراہ جنرل سید مسعود جزائری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مہر خبررساں ایجنسی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
جنرل جزائری نے اس موقع پر مہر نیوز ایجنسی کےمختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سیاسی شعبہ کے نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے اور مہر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تاسیس 1357 ہجری شمسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کے فرمان سے ہوئی ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے بعد بھی زراعت، صنعت، رزمی اور دفاعی شعبوں میں ایران کی ترقی اور پیشرفت میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ