17 اپریل، 2016، 8:58 AM

ترک فوج کی کارروائی میں 23 سنی کرد ہلاک

ترک فوج کی کارروائی میں 23 سنی کرد ہلاک

ترکی کی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے دیاربکر میں جھڑپوں اور فضائی کارروائی کے دوران کردستان ورکر پارٹی کے 23 عسکری پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے دیاربکر میں جھڑپوں اور فضائی کارروائی کے دوران کردستان ورکر پارٹی (پی کے کے) کے 23 عسکری پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ فوجی ڈرون کی نشاندہی پر ترکی کے مشرقی صوبے کے جنگلات اور پہاڑی علاقے میں فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے کارروائی کی۔ فضائی کارروائی میں 3 جبکہ جھڑپوں میں پی کے کے کے 20 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔اس سے قبل گزشتہ روز ترک فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے ماردین میں ہونے والے بم حملے میں 4 ترک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اسی روز ترک فوج نے 4 مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پی کے کے کے 20 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈھائی سال قبل ترک حکومت اور پی کے کے کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے باعث جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد جھڑپوں اور مسلح لڑائیوں میں اب تک ہزاروں ترک شہری، فوجی اور پی کے کے کے اراکین ہلاک ہوچکے ہیں۔

News ID 1863352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha